Home / اہم خبریں / شادی سے پہلے دولہا ہوا غائب، بھائی کو دولہا بناکر شادی کرادی ، پھر سامنے ایسا کیا آیا کہ سب کے ہوش اڑ گے

شادی سے پہلے دولہا ہوا غائب، بھائی کو دولہا بناکر شادی کرادی ، پھر سامنے ایسا کیا آیا کہ سب کے ہوش اڑ گے

انڈیا میں شادی کے ایک دن پہلے دولہا گھر سے غائب ہو گیا۔ شادی کے دن تک گھر والے اسے تلاش کرتے رہے لیکن پیر کی دیرشام تک وہ نہیں مل پایا تو گھر والوں نے بڑے بھائی کو دولہا بناکر شادی ختم کرائی۔ لیکن شادی کی رسمیں ابھی پوری بھی نہیں ہوئی تھیں کہ ایک دن

پہلے سے غائب چھوٹے بیٹے کی لا ش پیڑ سے لٹکی ملی۔ اس کے بعد شادی والے گھر میں ماتم چھا گیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ واقعہ کسیا تھانے کے گاؤں کڈوا دلیپ نگر میں کنوت ٹولا کا ہے۔ اطلاع کے مطابق دولہا شادی والدین سے ایک دن پہلے داڑھی بنوانے جانے کی بات کہہ کر گھر سے باہر نکلا تھا۔ شادی کے دن بھی دیر شام تک دولہا واپس گھر نہیں لوٹا تو گھر والے پریشان ہو گئے۔ جس کے بعد گھر والوں نے بڑے بھائی کو دولہا بناکر سات پھیرے مکمل کرائے۔ وہیں اسی دوران تمام رسمیں مکمل نہیں ہوئیں تھیں کہ کنور ٹولا کے پاس سڑک کنارے غائب دولہا کی لا ش لٹکی پائی گئی۔ گاؤں کے لوگوں نے اس کی پپہچان کنور ٹولا 28 سالہ مقامی پریم کے طور پر کی۔ پولیس کو گاؤں سے ہی پتہ چلا کہ 30 نومبر کی رات کو اس کی کبیر استھان میں شادی ہونے والی تھی۔ کافی تلاشی کے بعد اس کا پتہ نہیں چلا تو اس کی جگہ اس کے بھائی کرشنا کی شادی طے کر دی۔ چونکہ لڑکی والوں کا دباؤ تھا، طے تاریخ پر خاندان بارات لیکر نکل گیا۔ شادی ہونے لگی۔ اسی درمیان بڑے بھائی آنند کے موبائل پر اطلاع ملی کہ پریم پیڑ سے لٹکا ہوا ہے۔ حالانہ حوالدار رام چندر یادو نے بتایا کہ جانچ چل رہی ہے جو باتیں سامنے آئیں گی اسی کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

وفاقی حکومت کا تاریخی اقدام وفات پانیوالے افراد کی جائیداد کی قانونی ورثاء کو منتقلی اب سالوں کی بجائے کتنے روز میں ہو گی، بڑا اعلان‎

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے وفات پا جانے والے کسی بھی پاکستانی شہری کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com