Breaking News
Home / پاکستان / 9 اور 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

9 اور 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔سی سی پی او لاہور کے مطابق جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ موبائل ڈیٹا اور ڈیوائسز پر انٹرنیٹ سروس

بند رہے گی۔عاشورہ محرم پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے اہم شہروں جہاں جلوس نکالے جاتے ہیں گزشتہ سال بھی انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی، ان شہروں میں راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی بھی شامل تھے۔

About admin

Check Also

ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com