Home / کھیل / شعیب اختر بھارت کی جانب سے پاکستانی ریکارڈ توڑنے پر خوش

شعیب اختر بھارت کی جانب سے پاکستانی ریکارڈ توڑنے پر خوش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر  نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے 36 رنز پر آل آؤٹ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بدترین پرفارمنس میں بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک

ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین بیٹنگ کا اس طرح سے ڈھیر ہوجانا شرمناک ہے لیکن یہ کرکٹ میں ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خوشی اس بات کی ہے کہ بھارت نے پاکستان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب کا کہنا تھا کہ ‘میں صبح اٹھا اور اسکور پر نظر پڑی تو مجھے لگا 369 جب کہ اسکور تھا 36 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔’ یاد رہے کہ بھارتی ٹیم آج صبح آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انتہائی ناقص بیٹینگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں صرف 36 رنز آؤٹ پر ہو گئی تھی۔ یہ بھارت کی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے کم ترین اسکور ہے۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم 1974ء میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ یہ 1902 کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کوئی ٹیم 36 رنز پر آؤٹ ہوئی ہو۔ جبکہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور 26 رنز ہے۔

Share

About admin

Check Also

کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے ؟؟ ہر دلعزیز پاکستانی اداکارہ نے کیوی کرکٹر جمی نیشم کو پرپوز کردیا، آگے سے کیا جواب آیا؟شوبز انڈسٹری سے گرما گرم خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشتو ڈراموں کی اداکارہ سحر شنواری اس وقت عالمی میڈیا کی خبروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com