Breaking News
Home / کھیل / دوڑنے کے دن گئے، اب تو چلنا پھر بھی محال۔۔فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح دعاگو

دوڑنے کے دن گئے، اب تو چلنا پھر بھی محال۔۔فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح دعاگو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر جو اپنے وقت کے نیا کے تیز ترین باؤ لر شمار ہوتے  تھے۔ اُن کے حوالے سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے ۔ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےایک ٹوئٹ کی ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کی سرجری کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ان کے بھاگنے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں، اب انہوں نے اپنے گھٹنے مکمل طور پر تبدیل کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق باؤلر کے مطابق ان کے گھٹنوں کی

سرجری بہت جلد آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہوگی جس کیلئے وہ روانہ ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ شعیب اختر بچپن سے ہی گھٹنوں کی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم اس عارضے کے باوجود وہ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر بنے اور اتنی تیز گیند کروائی کہ ان کا ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ وہ اپنے انٹرویوز میں کئی بار بتا چکے ہیں کہ جب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کھیلا کرتے تھے تو میچ سے پہلے ڈاکٹرز انجیکشن کے ذریعے ان کے گھٹنوں سے پانی نکالا کرتے تھے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر

اعظم نے اپنی آمدنی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جن میں گوگل پر کپتان سے پوچھے جانے والے سب سے زیادہ سوالات پر بابر اعظم نے جواب دئیے ۔ اس دوران ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن رکھنے والے بابراعظم سے سوال پوچھا گیا کہ ان کی آمدنی کتنی ہے؟ جس پر بابراعظم مسکراتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ میری آمدنی اتنی نہیں جتنی آپ سوچ رہے ہیں۔

About admin

Check Also

بڑے بڑے ریکارڈ ز پاش پاش ، بابراعظم اور محمد رضوان نے روہت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com