Home / انٹرٹینمنٹ / ایک 71سالہ عورت نے 3ہفتے کی ملاقات کے بعد 17سالہ لڑکے سے شادی کرلی

ایک 71سالہ عورت نے 3ہفتے کی ملاقات کے بعد 17سالہ لڑکے سے شادی کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ عشق اندھا ہوتا ہے جس سے عشق ہو جائے اس کی ذات یا عمر کو نہیں دیکھا جاتا۔ بس محبوب آپ کے قدموں میں ہونا چاہئے۔ ایک 71سالہ عورت نے اپنے بیٹے کے جنازے پر ملنے والے ایک 17سالہ نوجوان سے ملاقات کے 3 ہفتے بعد اس سے شادی کر لی۔

المیڈا ایرل کو اپنی محبت اپنے بیٹے کے جنازے پر ملی۔ گیری ہارڈوک ، جس کی عمر اب 18سال ہے، اس سے پہلے ایک 77سال کی عورت کے ساتھ بھی معاشقہ لڑا چکا ہے ۔ گیری نے المیڈا کے ساتھ پہلی ملاقات کے 3ہفتے کے بعد اس سے شادی کر لی۔ گیری اور المیڈا کی شادی جس تقریب میں ہوئی اس پر گیری کے صرف 137پاؤنڈ خرچ ہوئے ۔ گیری کا کہنا ہے کہ المیڈا کی صورت میں اسے اس کی پسند کی عورت مل گئی ہے۔ اس وقت گیری اپنی بیوی المیڈا کے گھر میں رہتا ہے۔ اسی گھر میں المیڈا کا ایک پوتا بھی رہتا ہے جو گیری سے 3سال بڑا ہے۔ گیری کو 8سال کی عمر سے بڑی عمر کی عورتوں میں کشش

محسوس ہونے لگی تھی۔ گیری اپنی سکول ٹیچروں کے علاوہ کچھ دن پہلے 77سال کی عورت کے ساتھ بھی عشق لڑا چکا ہے۔ رات کو لڑکا سمجھا کہ خاتون سو جائے گی پر خاتون نے اپنے شوہر سے ازواجی تعلقات کا مطالبہ کردیا۔ جس پر کم عمر شوہر کے پسینے چھوٹ گئے۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اپنے بیٹے کو گاڑی کی ڈگی میں بند کرنے والی خاتون سکول ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کر لیاتاہم گزشتہ روز جج نے یہ کہتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا کہ خاتون نے جو کام کیا اس میں اس کے خلاف مقدمہ چلانے والی کوئی بات ہی نہیں۔ اس نے اپنے بچے کی بہتری کے لیے یہ اقدام اٹھایا تھا۔

About admin

Check Also

پاکستان کا وہ وزیراعظم جودودھ فروش تھا۔۔ وہ دودھ فروش سے وزیر اعظم کیسے بنا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج سے تقریباً 95سال قبل یعنی20ستمبر1916ء کو لاہور کے ایک نواحی گاؤں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com