اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹر ویو دیا ، جو کہ ہوسٹ اور مشہور خاتون اینکر پارس جہانزیب نے لیا، دوران انٹرویو پارس جہانزیب نے سوال پوچھ لیا کہ آپ کو قرض مانگتے ہوئے شرم نہیں آئی۔
تفصیلات کے مطابق پارس جہازیب کا سوال سن کر وزیر اعظم عمران خان نے جواب دیا کہ جب آپ کسی رشتے دار کے پاس پیسے مانگنے جاتے ہہیں تو آپ کو شرم آتی ہے مجھے بھی دوست ممالک کے پاس جاتے ہوئے بہت شرم آئی، شرمندگی کے باوجود پاکستان کی خاطر یہ قدم اُٹھانا پڑا۔
انٹرو ویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کی جانب سے مجھ سے استعفیٰ مانگا جا رہا ہے، میں نے اسلام آباد میں ایک سو چھبیس دن کا دھرنا دیا تھا، اپوزیشن والوں نے ساتھ دن بھی دھرنے میں گزار دیئے تو پھر میں واقعی ہی مستعفی ہونے کے بارے میں سوچنا شروع کر دوں گا۔
دوران پروگرام اینکر پرسن پارس جہانزیب نے سوال کیا کہ ’’اگر پی ڈی ایم استعفے دیتی ہے تو آپ منظور کریں گے؟‘‘۔ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم منظور؟ میں تو انتظار کر رہا ہوں یہ استعفے دیں، میں ایمانداری سے کہہ رہا ہوں اس میں پاکستان کی بہتری ہو گی،انشاءاللہ‘‘۔