Home / اہم خبریں / آسٹریلیاجانے کے خواہشمند طالبعلموں کے لیے خوشخبری!آسٹریلوی حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

آسٹریلیاجانے کے خواہشمند طالبعلموں کے لیے خوشخبری!آسٹریلوی حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی حکام نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کیسز میں اضافے کے باوجود غیر ملکی طلبہ اور ویزا ہولڈرز کے لئے اپنے ملک کی سرحدیں کھول دی ہیں۔آسٹریلیا کے وزیر امیگریشن الیکس ہاک نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ مرحلہ وار آن کیمپس لرننگ شروع کر دی گئی ہے۔

جبکہ گذشتہ دو ماہ میں 43 ہزار طلبہ آسٹریلیا میں داخل ہوئے جو ہمارے تعلیمی نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا میں انرول پاکستان کے 11 ہزار 500 طلبہ سمیت بین الاقوامی سٹوڈنٹس کے لئے یہ بہترین خبر ہے۔آسٹریلوی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پہلے سے انرول طلبہ کے

علاوہ 18 فروری سے موجودہ اور سابق ٹمپریری گریجویٹ ویزا ہولڈر کے انٹری قوائد میں بھی نرمی کی گئی ہے۔ایسے افراد آسٹریلیا میں داخلے کے بعد مزید قیام کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ٹمپریری گریجویٹ ویزا رکھنے والے یکم فروری 2020ء سے 14 دسمبر 2021ء تک آسٹریلیا سے باہر لوگوں کے ویزا میں توسیع کی گئی ہے جس کے لئے وہ ہوم افئیر ڈیپارٹمنٹ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں جس کے بعد وہ 18 فروری سے آسٹریلیا میں داخل ہو سکیں گے۔آسٹریلیا کے حکومت نے نومبر 2021ء میں ویزا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اومیکرون کیسز میں اضافہ کی وجہ سے پلان کو دسمبر کے وسط تک

موخر کر دیا گیا۔آسٹریلوی حکومت نے ملکی معاشی ریکوری پلان کے تحت مکمل ویکسین شدہ طلبہ، انسانی حقوق کے کارکن، ورکنگ ہالیڈے میکر اور فیملی ویزا ہولڈر کو داخلے کی اجازت دی ہے۔وزیر امیگریشن ایلکس ہاکس نے کہا کہ ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد بین الاقوامی ویزا ہولڈر طلبہ آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔

About admin

Check Also

فارن فنڈنگ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com