اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء ڈاکٹر
عامرلیاقت حسین کی ایک ویڈیوسوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پرگردش کررہی ہے ۔عامرلیاقت ایک تقریب میں شریک ہیں۔تقریب میں شریک ایک شخص ڈاکٹرعامرلیاقت کوشیلڈ دیتے ہیں اورپیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہیں تواس کے جواب میں عامرلیاقت کہتے ہیں کہ میں اندر سے ایم کیوایم ہوں۔میرے قائد الطاف حسین ہی ہیں۔ہماراآپس میں اتحاد ہوگا۔پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون عامر لیاقت سے کہتی ہیں کہ آپ پی ٹی آئی سے
نکل جائیں تواس کے جواب میں عامرلیاقت کہتے ہیں کہ اس وقت تک پی ٹی آئی ختم جائے گی۔انہوں نے مزیدکیاکہاتفصیلات کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔ میں اندر سے ایم کیو ایم ہوں میرے قائد الطاف حسین ہیں, تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا بیان ۔۔۔ کراچی میں تو صرف ایم کیو ایم ہے پی ٹی آئی ویسے بھی ختم ہونے والی ہے، عامر لیاقت @PTIofficial pic.twitter.com/IBqew3sXnB— Irfan ul Haque (@IrfanHaqueS) February 21, 2022