Home / سٹی نیوز / پی ٹی آئی ختم ہو جائے گی، میرے قائد الطاف حسین ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

پی ٹی آئی ختم ہو جائے گی، میرے قائد الطاف حسین ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

کراچی ..پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ

میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا، جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی تیسری شادی کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہی ہوئے تھے کہ اب انہوں نے ایک نیا بیان داغ کر ایک بار عوام کی توجہ اپنی جانب کروالی۔کراچی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک

انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ سارے وفا پرست ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔اس موقع پر موجود ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایم کیو ایم میں ہوں گے؟ جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو اپنا قائد و رہنما کہا۔

About admin

Check Also

کیا تھے کیا سے کیا ہو گئے – صحت مند اور ہنستا کھیلتا نوجوان ہڈيوں کے ڈھانچے میں تبدیل، معصوم بچی باپ کی بیماری کو دیکھ کر بلک پڑی

ایک پیار کرنے والا دوستوں جیسا جیون ساتھی اور فرشتوں جیسی مسکراہٹ والی اولاد اگر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com