پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیاستدان رحمان ملک 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رحمان ملک کچھ وقت سے وائرس میں مبتلا تھے اور کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
ترجمان رحمن ملک نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو سانس لینے میں تکلیف تھی، جس کی وجہ سے ان کو دوبارہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میںوینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے اور مدافعتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ رحمن ملک انتقال کے بعد ان کی میت کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے انہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے ۔ اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔