Home / کھیل / یہ کھلاڑی اگر اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھا شاہد آفریدی

یہ کھلاڑی اگر اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھا شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہ نواز دھانی اپنی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں لائے۔ انہوں نے موسیٰ خان کو مشورہ دیا کہ وہ بالوں پر کم اور کرکٹ پر زیادہ توجہ دیں۔

نجی ٹی وی” سماء “کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہ نواز دھانی اپنی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں لائے، وہ دیگر کام چھوڑ کر اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسیٰ خان بالوں پر کم اور کارکردگی پر زیادہ توجہ دیں، ہمارے بچے ٹک ٹاک کی دنیا میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے، موسیٰ خان ٹک ٹاک سے دور ہوں

اور اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ وکٹ کیپر بلے باز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھا کپتان رہا ہے، اگر کپتان کے فیصلے پر عمل نہ کیا جائے تو غصہ آتا ہے، رضوان سرفراز کیلئے جگہ چھوڑ دے تو بڑی بات ہے۔ ٹیم میں اپنی دوستی کے حوالے سے بوم بوم کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ان کا سب ے اچھا دوست عبدالرزاق ہے۔

About admin

Check Also

یہ بہت عجیب لمحہ تھا ۔۔ اذان کی آواز کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو ٹیم بھول نہیں پا رہی؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز تو جاری ہیں لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com