بہاولپور(ویب ڈیسک )تھانہ سول لائنز بہاولپور میں تعینات ایس ایچ او فرحان حسین کے دفتر میں ان کے استاد اپنے کام سے آئے تو ایس ایچ او اپنی کرسی سے اٹھ کر استاد کے پیروں میں بیٹھ گئے ۔تصویروں نے سوشل میڈ یا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہران کشمیر ی نامی صارف نے تصویریں شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرحان حسین اپنے دفتر میں موجود استاد کے قدموں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور استاد کی باتوں کو بہت مودبانہ
طریقے سے سن رہے ہیں ۔ان تصویروں کے ساتھ مہران کشمیری نے کہا کہ استاد کی عزت کرنے والے شاگرد ہی معاشرہ میں عزت پاتے ہیں۔تھانہ سول لائنز بہاولپور کے پولیس افسرفرحان حسین کے ساتویں کلاس کے استاد سید انور شاہ صاحب آج جب تھانہ میں ان کے پاس کسی مسئلے کے لئے آئے تو ایس ایچ او صاحب نے انکے قدموں میں بیٹھ کر انکا مسئلہ سنا۔تصاویر دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی ایس ایچ او کو خوب داد دی