Home / اہم خبریں / مسلسل تیسرے سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والا لڑکا ، رواں سال اس نے یوٹیوب سے کیسے 29ملین ڈالرز کما لیے ؟ غربت سے تنگ نوجوان یہ خبر ضرور پڑھیں

مسلسل تیسرے سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والا لڑکا ، رواں سال اس نے یوٹیوب سے کیسے 29ملین ڈالرز کما لیے ؟ غربت سے تنگ نوجوان یہ خبر ضرور پڑھیں

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک ) نو سالہ ریان کاجی مسلسل تیسرے سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی شخصیت بن گئے جنہوں نے 2020میں 29.5ملین ڈالر کمالیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریان کاجی نے اپنے یوٹیوب چینل ریان ورلڈ سے نئے کھلونوں کو کھولتے اور ان سے کھیلتے رواں سال 29.5 ملین ڈالر کمائے۔ ریان کاجی کے پاس موجود برانڈڈ کپڑوں اور کھلونوں کی مالیت تقریبا 200

ملین ڈالر ہے۔ ریان کاجی اپنے ٹی وی سیریز کے لیے مقبول امریکن ٹی وی چینل کے ساتھ ملٹی ملین کے معاہدوں پر بھی دستخط کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ریان کاجی نے مارچ 2015 میں دیگر یوٹیوبر بچوں کی ویڈیو سے متاثر ہوکر یوٹیوب ویڈیوز بنانے کا آغاز کیا جس کے بعد ریان کاجی کے خاندان نے ان کا اصل سرنیم گوان سے کاجی میں تبدیل کر دیا۔ ریان کاجی کا یوٹیوب چینل جو کہ صرف پانچ سال پرانا ہے مگر اس کے 41.7 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ چینل کی ویڈیوز 12 بلویوز حاصل کر چکی ہیں۔ریان کاجی اس وقت یوٹیوب پر 9 چینل چلا رہے ہیں تاہم اب ریان کاجی اور ان کی فیملی کو امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے تحقیقات کے حوالے سے خطرات لاحق ہیں۔ریان اور ان کی فیملی پر لگائے گئے الزامات سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان کی ویڈیوز میں اسپانسر کو مناسب طریقے سے واضح نہیں کیا گیا

Share

About admin

Check Also

بجٹ میں بڑی خوشخبریاں، تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ 25فیصد الائونس بھی دیا جائیگا، ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق تفصیلات تو ابھی سامنے آئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بجٹ میں 25 فیصد الاؤنس کے ساتھ مزید تنخواہیں بڑھانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com