Breaking News
Home / پاکستان / ملکی تاریخ میں پہلی بار قیدی کو گورنر بنا دیا گیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار قیدی کو گورنر بنا دیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک قیدی کو گورنر بنا دیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہوگئے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج 

درانی اثاثہ جات کیس میں گرفتار ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کرلیا تھا۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل اپنی فیملی اور ذاتی سامان کے ہمراہ گورنر ہاؤس سے اپنی رہائش گاہ پر منتقل ہوگئے۔ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔عمران اسماعیل نے اگست 2018 میں وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد سندھ صوبے کے 33ویں گورنر کی حیثیت سے منصب سنبھالا تھا۔عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور شہباز شریف کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

About admin

Check Also

ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com