Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / پوسٹ مارٹم میں بعض عورتوں کی زبان کیوں کاٹی جاتی ہے؟ ایکسپرٹ کا ایسا انکشاف کہ خوف طاری ہوجائے

پوسٹ مارٹم میں بعض عورتوں کی زبان کیوں کاٹی جاتی ہے؟ ایکسپرٹ کا ایسا انکشاف کہ خوف طاری ہوجائے

پوسٹ مارٹم میں بعض عورتوں کی زبان کیوں کاٹی جاتی ہے؟ ایکسپرٹ کا ایسا انکشاف کہ خوف طاری ہوجائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے جیرالڈ لیڈ فورڈ نامی اٹوپسی ٹیکنیشن نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے جہاں وہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے متعلق لوگوں کو معلومات دیتا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک برطانوی خاتون نے میسج کر کے جیرالڈ سے پوچھا جو کہ بہت ہی دلچسپ تھا۔ خاتون نے پوچھا کہ خواتین نے ناک، کان، ہونٹ اور حتیٰ کہ زبان سمیت جسم کے دیگر حصوں میں چھید کروا کے جو بالیاں اور زیورات وغیرہ پہن رکھے ہوتے ہیں، کیا پوسٹ مارٹم میں یہ اتار لیے جاتے ہیں؟

جیرالڈ نے ایک ویڈیو میں اس خاتون کے سوال کا ایسا جواب دیا ہے کہ تمام سننے والے خوفزدہ رہ گئے۔ دی سن کے مطابق جیرالڈ نے خاتون سے کہا کہ اگر آپ نے زبان کو چھیدوا کر اس میں کوئی چیز پہن رکھی ہے تو وہ آپ کے ساتھ قبر میں نہیں جائے گی کیونکہ ہم پوسٹ مارٹم کے دوران زبان کاٹ کر نکال دیا کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کان، ناک، ہونٹ اور جسم کے دیگر حصوں کو چھیدوا کر جو زیورات پہنے ہوتے ہیں وہ ہم نہیں اتارتے۔  اس ویڈیو پر کمنٹس میں زبان کو کاٹ کر نکال دینے کی بات سن کر صارفین شدید خوف کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے تو اپنے کمنٹ میں یہ تک لکھ دیا کہ ”میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب میں کبھی مروں گا ہی نہیں۔“

ایک شخص نے اپنے کمنٹس میں پوچھا کہ ”کیا ہر کسی کی زبان نکال دی جاتی ہے؟کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم عملے کو پابند کر سکیں کہ وہ مرنے کے بعد پوسٹ مارٹم میں ہماری زبان نہ کاٹیں؟“

About admin

Check Also

ٹیچر نےطلبہ کے سامنے آن لائن کلاسلیتے ہوئے جان دیدی،منظر دیکھ کرطلبہ خوفزدہ

ریاض ..سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر دمام میں ایک ٹیچر آن لائن کلاس …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com