Breaking News
Home / پاکستان / تحریک انصاف 26اپریل کوکیاکرنے جارہی ہے ،سیاست کے ایوانوں میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

تحریک انصاف 26اپریل کوکیاکرنے جارہی ہے ،سیاست کے ایوانوں میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

اسلام آباد( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آج تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات

کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بد دیانتی کی انتہا کر دی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی، لہٰذا تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمشنر کے روئیے کیخلاف احتجاج کرے گی، تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ آج تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی، #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 24, 2022

About admin

Check Also

ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com