Home / اہم خبریں / عربوںکی تباہی کاوقت آگیا،بن سلمان کے چہیتے نیتن یاہوفارغ ،اسرائیلی پارلیمنٹ ٹوٹ گئی گریٹر اسرائیل ،ہیکل سلیمانی کی تعمیراورپاکستان سےلڑنے کے لیے کس شخص کولایاجارہاہے؟

عربوںکی تباہی کاوقت آگیا،بن سلمان کے چہیتے نیتن یاہوفارغ ،اسرائیلی پارلیمنٹ ٹوٹ گئی گریٹر اسرائیل ،ہیکل سلیمانی کی تعمیراورپاکستان سےلڑنے کے لیے کس شخص کولایاجارہاہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیلی پارلیمنٹ کوراتوں رات تحلیل کردیاگیا۔اسرائیلی پارلیمنٹ میں بجٹ پاس کرایاجاناتھاجسے نیتن یاہوپاس نہ کراسکے۔اسرائیلی قانون کے مطابق جب بجٹ اسمبلی سے پاس نہ ہوسکے توحکومت کاخاتمہ کردیاجاتاہے اوراسمبلی تحلیل ہوجاتی ہے۔نیتن یاہواب اسرائیل کے وزیراعظم نہیں رہے۔اورمستقبل میں شایدہی وہ کسی اہم

 

عہدے پرپہنچ سکے ۔صورتحال میں اس قدر ڈرامائی تبدیلی آچکی ہےکہ اسرائیل میں مارچ میں اب دوبارہ الیکشن ہوں گے ،دوسال کے دوران اسرائیل میں چارمرتبہ الیکشن کاانعقاد کیاجاچکاہے۔اب اگلے انتخابات میں جن کے جیتنے کے چانسز ہیں وہ سب وہ جماعتیں ہیں جودائیں باز وسے تعلق رکھتی ہیںاوران کے اندر شدت پسندی کے جذبات کہیں زیادہ ہیں یہ جماعتیں ہیکل سلیمانی کی تعمیراورمسجداقصیٰ کوگرانےکی حامی ہیں۔ان کے مطابق صرف یہودیوں کایہاں پررہنے کاحق ہے۔نیتن یاہوکی جماعت چھوڑنے والے گیڈون سار کواس وقت مقبولیت مل رہی ہے اوراس شخص کے اسرائیل کے اگلے وزیراعظم بننے کے بھی چانسز ہیںیہ شخص سخت گیرخیالات کامالک ہے اورکہتاہے کہ مسجداقصیٰ کی جگہ ہرصورت ہیکل سلیمانی بنے گا۔مسلمانوں سےہرصورت بدلہ لیاجائیگا۔یہاں پرصرف یہودیوں کے رہنے کاحق ہے اورگریٹراسرائیل بنایاجائے گا۔اس شخص نے اسرائیلی قوم سے کہاہے کہ دیکھواگرتم نیتن یاہوکووزیراعظم بناناچاہتے ہوتومجھے ووٹ نہ دینامجھے کوئی ضرورت نہیں ہے تمہارے ووٹ کی لیکن اگرتم چاہتے ہوکہ یہودیوں کاغلبہ ہواورپوری دنیاکے ا ندرہماراراج

ہوتوپھرتمہیں مجھے ووٹ کرناپڑ ے گا۔اسرائیل کی بدلتی ہوئی صورتحال سے عرب ملک سخت پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے تونیتن یاہوسے ڈیل کی تھی ۔دوسری طرف یہ شخص پاکستان کے لیے بھی خطرہ بنے گا۔صیہونی طاقتوں کوایساشخص چاہیے جواب بڑی جنگوں کاآغاز کرسکے ۔

About admin

Check Also

نااہلی،پارٹی تحلیل، یا کچھ اور۔۔۔ اب عمران خان اور PTI کیخلاف کیا ہوسکتاہے؟اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سنائے گئے فیصلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com