Breaking News
Home / Other / اسلام آباد کے خواجہ سر ا نے ناچ گانا اور گناہ کی زندگی چھوڑ کر مدرسہ کھول لیا باقی خواجہ سرائوں کو قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے

اسلام آباد کے خواجہ سر ا نے ناچ گانا اور گناہ کی زندگی چھوڑ کر مدرسہ کھول لیا باقی خواجہ سرائوں کو قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے ایک خواجہ سرا رانی خان نے ناچ گانا اور بھیک چھو ڑکراپنی کمیونٹی کو مدرسہ کھول کر قرآن کے زیور سے آراستہ کرنا شروع کردیا۔رانی خان نے برطانیہ کے ایک نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ وہ 20سال تک ڈانس کرتی رہی۔ اور گرو کہلاتی رہی۔ لیکن جب سے اس نے مدرسہ کھولاہے لوگوں نے اسے باجی ، آپا اور

 

استانی کہنا شروع کردیا ہے ،یہ سن کر اسے بہت اچھا لگتا ہے۔ رانی خان نے مزید بتایا کہ ‘میں نے 20 سال کی کمائی جمع کی اور پھر مدرسہ کھولا، اب میں نے بھیک مانگنا اور ڈانسنگ چھوڑ دی ہے، سیکس ورک تو میں نے بہت پہلے چھوڑ دیا تھا’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں بار بار اللہ سے التجا کرتی رہی ہوں اور بار بار معافیاں مانگتی رہی ہوں، مجھے کسی گرو نے نہیں کہا کہ آؤ ہم آپ کو پڑھاتے ہیں، میں نے خود سے پڑھا’۔خواجہ سرا رانی خان کا کہنا تھا میں اپنی کمیونٹی کے دیگر افراد کے پاس گئی اور انہیں قرآن پڑھنے کی دعوت دی، پھر انہیں ہم نے اپنی طرف سے کھانا دینا شروع کیا، اب ہم 10 خواجہ سراؤں کو اپنی جیب سے کھانا، میڈیکل اور ان کے گھر کا کرایہ دے رہے ہیں’۔رانی خان کا کہنا تھا خواجہ سراؤں کو سمجھانا تھوڑا مشکل تھا لیکن اب ان کا رجحان اس طرف ہو چکا ہے اور آگے انہیں دنیا کی تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے، اگر میں خواجہ سرا ہو کر یہ سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں تو باقی لوگ کیوں نہیں چھوڑ سکتے

Share

About admin

Check Also

کیا آپ جانتے ہیں کہ مردے کو اکیلا کیوں نہیں چھوڑنا چاہئے؟ جانیں ماہرین کی بتائی گئی ایسی وجہ جو آپ کو بھی چکرا دے گی

جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ مرنے کے بعد ، ہم جو کام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com