Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: عمران خان کارکردگی سے خوش۔۔۔ زلفی بخاری کو نیا اور شاندار عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

بریکنگ نیوز: عمران خان کارکردگی سے خوش۔۔۔ زلفی بخاری کو نیا اور شاندار عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے زلفی بخاری کو پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ ڈویژن نے زلفی بخاری کی تقرری کیلئے سمری تیار کرلی، جلدکابینہ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو

مزید ذمہ داریاں تفویض کرنے کیلئے انہیں چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پی ٹی ڈی سی بورڈ کے تین ممبران کی تعیناتی کیلئے 6ناموں کا پینل بھی تجویز کیا گیا ہے،جس میں ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کا نام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیا ہے۔جاوید جبار، کامران لشاری، سلمان صدیق بطور ممبر بورڈ سبکدوش ہوچکے ہیں۔ معاون خصوصی زلفی بخاری سیرو سیا حت کے فروغ کیلئے بہترین کام کررہے ہیں، وہ وزیراعظم کے مشیر سیاحت بھی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

آخروہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا عیدالفطر سے متعلق اہم اعلان

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی و زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ ابھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com