Home / اہم خبریں / برطانیہ میں کرونا کی 2نئی قسموں کا پھیلائو، پاکستان میں کھلبلی مچ گئی حال ہی میں برطانیہ سے آنے والے درجنوں افراد کی تلاش شروع

برطانیہ میں کرونا کی 2نئی قسموں کا پھیلائو، پاکستان میں کھلبلی مچ گئی حال ہی میں برطانیہ سے آنے والے درجنوں افراد کی تلاش شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی ) برطانیہ میں کرونا وائرس کی 2 نئی قسموں کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں بھی حکام تشویش میں مبتلا ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں وائرس کی ان نئی قسموں کے پھیلائو کو روکنے کیلئے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر 29 دسمبر تک پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اب پاکستانی حکام نے حال ہی میں برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کی بھی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے

 

کہ حال ہی میں برطانیہ سے 100 سے زائد افراد پاکستان واپس آئے، ان افراد کا تعلق 12 اضلاع ے ہے۔محکمہ صحت کے حکام ان افراد کو تلاش کر کے ان کا ٹیسٹ کروائیں گے۔ٹیسٹنگ کے بعد کرونا کی تشخیص ہونے والے افراد کو فوری قرنطینہ کر دیا جائے گا، دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی دوسری لہرسے مزید111 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 256 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 268 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 111 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی، کورونا سے متاثر 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحت یاب ہوئے۔ملک بھر میں 1782افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2361افراد کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک پنجاب ایک لاکھ 33 ہزار 874، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 56 ہزار 160، بلوچستان میں 18 ہزار 5 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 36 ہزار 721، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 کیسز رپورٹ ہوئےآزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 65 ہوگئی، ملک بھر میں 64 لاکھ 28 ہزار 240 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مفتی صاحب اور حریم خان نئی لیک تصاویر

اسلام آباد مفتی عبدالقوی اکثر سکینڈل کی زد میں آتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com