Home / اہم خبریں / ن لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا!!! اہم شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت

ن لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا!!! اہم شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے لئے ایک ساتھ دو بڑی مشکلات سامنے آ گئی ہیں ۔ایک تو پاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکن سید احمد جان کے بھائی کی جانب سے مقدمہ کے اندرج کی درخواست جمع کرا دگئی،درخواست تھانہ چھوٹا لاہور ضلع صوابی میں جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، مریم نواز، رانا ثناء اللہ،آئی جی پنجاب،آئی جی موٹروے،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو ملزمان نامزد کیا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میر بھائی جمہوری حق استعمال کر کے آزادی مارچ میں شریک تھے۔موٹروے پل پر نواز شریف اور شہباز شریف کی ایما پر دیگر ملزمان کی نگرانی میں کنٹینر لگا کر غیر قانونی طور پر موٹروے بند کی تھی۔ میرا بھائی سمیت مارچ کے دیگر شرکاء کا قانونی اور آئینی حقوق سلب کئے گئے۔کنٹینر کو ہٹانے کی کوشش میں میرا بھائی پل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوا۔ملزمان کے موٹروے بند کرنے کے غیر قانونی اقدام کی وجہ سے میرا بھائی جاں بحق ہوا۔  دوسری جانب

لودھراں سے نون لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے پارٹی کو چھوڑ کر چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر شاہ دیگر جماعتوں سے آنے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی جماعت سے ناراض ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئےبنی گالہ پہنچ گئے ۔ نون لیگ کو چھوڑ کر چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ نے ضمنی الیکشن2018 میں علی ترین کو شکست دی تھی۔

About admin

Check Also

نااہلی،پارٹی تحلیل، یا کچھ اور۔۔۔ اب عمران خان اور PTI کیخلاف کیا ہوسکتاہے؟اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سنائے گئے فیصلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com