Home / اہم خبریں / مسلم لیگ( ن) کے 2 اہم رہنما اپنی جماعت سے ناراض ، پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے

مسلم لیگ( ن) کے 2 اہم رہنما اپنی جماعت سے ناراض ، پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے  اور پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے۔اطلاع ملتے ہی ہر جانب تہلکہ مچ گیا ہے اور ن لیگ کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لودھراں سے نون لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے پارٹی کو چھوڑ کر چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر شاہ دیگر جماعتوں سے آنے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی جماعت سے ناراض ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئےبنی گالہ پہنچ گئے ۔ نون لیگ کو چھوڑ کر چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ نے ضمنی الیکشن2018 میں علی ترین کو

شکست دی تھی۔ دوسری جانب ملک میں اس وقت نومبر میں ہونے والی آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر بھی بحث ہو رہی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ’دی پرنٹ‘ کے مطابق نئے آرمی چیف کے طور پر چار نام سامنے ہیں، جن میں سے کوئی ایک جنرل قمر جاوید باجوہ کا جانشین بنے گا۔ یہ چار لوگ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود راجا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ چاروں آفیسرز 2019ءمیں میجر جنرل کے عہدے سے ترقی پا کر لیفٹیننٹ جنرل بنے ہیں۔

About admin

Check Also

نااہلی،پارٹی تحلیل، یا کچھ اور۔۔۔ اب عمران خان اور PTI کیخلاف کیا ہوسکتاہے؟اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سنائے گئے فیصلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com