Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / بیوی کا شوہرسے طلاق کا مطالبہ

بیوی کا شوہرسے طلاق کا مطالبہ

ایک بھارتی  خاتون نے  اس وقت قومی شہ سرخیوں  میں جگہ بنا لی جب انہوں نے یو پی ایس سی  امتحان کی تیاری میں مصروف شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ اُن کا کہنا  ہے کہ امتحان کی تیاری میں مصروف شوہر کے پاس اُن کے لیے بالکل وقت نہیں ہے۔بھوپال سے تعلق رکھنے والی  خاتون،  جن کا نام نہیں بتایا گیا،  نے فیملی کورٹ میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

 

انہوں نے مقدمے میں موقف اپنا ہے  کہ یونین پبلک سروس کمیشن کی تیاری میں مصروف اُن کے شوہر کے پاس اُن کے لیے بالکل وقت نہیں ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر انہیں باہر تو کیا لے جاتے، وہ تو کبھی کبھار اُن سے بولتے بھی نہیں۔خاتون نے بھوپال میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے کونسلر  کو بتایا کہ اُن کے شوہر ہر وقت پڑھتے رہتے ہیں، اُن کے پاس اپنی بیوی کو شاپنگ کرانے یا فلم دکھانے  یا رشتے داروں کے گھر جانے کا بھی وقت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سب اب برداشت سے باہر ہوگیا ہے، اسی لیے انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔کونسلر نے دوسری طرف کی کہانی سننے کے لیے خاتون کے شوہر کو بلایا تو شوہر نے تسلیم کیا کہ وہ  اپنے امتحان کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی اُن کا یو پی ایس سی امتحان  پاس کرنے کا خواب ہے۔اُنہوں نے اعتراف کیا کہ اُن کے سول سروسز کے امتحان کے لیے پڑھنے کی وجہ سے اُن کی ازدواجی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی کو مزید پیچیدہ نہیں ہونے دیں گے۔
سماعت کے بعد کونسلر نے دونوں کو فیصلے پر غور کرنے اور کچھ وقت ساتھ گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں طلاق کے فیصلے پر قائم رہے تھے یا نہیں۔

Share

About admin

Check Also

آدمی نے 37 دنوں میں چار لڑکیوں سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی خوب صورت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com