Home / Other / پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک کتنی ہونے والی ہے؟

پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک کتنی ہونے والی ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی، اب کوئی حکومت آئی ایم ایف کےچنگل سےنہیں نکل سکتی , اگر کوئی حکومت نکلنا چاہےبھی تو رجیم تبدیل کر دیا جائے گا۔ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا ۔

کہ آصف زرداری اور نوازشریف بھی آئی ایم کے پاس گئے ، 2013 میں جب نوازشریف برسراقتدار آئے تو اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں تھی ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے بہت اچھا کام کرنا شروع کر دیا تھا، چیئرمین اپٹما نے کہا 3سال میں ہمیں اتنا فائدہ ہوا جتنا ماضی میں نہیں ہوا، ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ بہت شاندار جا رہی ہے، ٹیکسٹائل برآمدات 20ارب ڈالرتک جا سکتی ہیں۔ اُنہوں نےدعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہو جائے گی۔نجی چینل اے آروائی کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں۔ستمبر تک آپ دیکھیں گے کہ کیا حالات ہوں گے۔شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی اور حکومت ہوتی تو اتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں، اگر کسی کو

پاکستان اورعوام سے محبت ہے تو اس طرح قیمتیں نہیں بڑھاتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہئے تھا، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے لیکن یہاں کچھ لوگوں نے انہیں ڈرا کر اور پریشر ڈال کر آئی ایم ایف کے پاس بھیجا۔دوسری جانب میاں مننشا کا کہنا ہے کہ مہنگائی کرنا پہ ہماری مجبوری بن چکا ہے لیکن جس طرح نئی حکومت کام کر رہی ہے ان کو دیکھتے ہوئے یہی لگتا ہے کہ حالات بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے، حالات کو بہتر بنانے کے دو سے تین ماہ کا ٹائم لگے گا۔

About admin

Check Also

Woman claims attor’ney offered $200K brib’e to change her story about Trey Songz

1/1     and   omg   2/2       omg   3/3 omg …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com