Home / پاکستان / اس وقت ملک کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت کون سی ہے؟ دو یوم قبل کئے گئے سروے کے نتائج نے تہلکہ مچا دیا

اس وقت ملک کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت کون سی ہے؟ دو یوم قبل کئے گئے سروے کے نتائج نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  واضح رہے کہ اس وقت ملک شدید سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ شدید مہنگائی کی بھی لپیٹ میں ہے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے ایسے میں 2 یوم قبل ایک سروے کروایا گیا جس کے نتائج اب سامنے آ گئے ہیں جس سے سیاسی تہلکہ مچ گیا ہے۔

سروے کے مطابق تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار، آج انتخابات ہونے کی صورت میں عوام کی اکثریت نے عمران خان کی جماعت کو ووٹ دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ(آئی پور) کے سروے نتائج جاری کر دیے گئے، جس کے مطابق عوام کی اکثریت تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی خواہاں ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے حالیہ سروے کے دوران 29 فیصد عوام نے آج انتخابات ہونے کی صورت میں تحریک انصاف کو ووٹ دینےکا کہا، جبکہ 25 فیصد نے ن لیگ، 9 فیصد افراد نے پیپلز پارٹی، 3 فیصد نے جے یو آئی ف کو ووٹ دینےکا کہا، جبکہ 7 فیصد

نےکسی کو بھی ووٹ نہ دینےکا کہا۔ یوں عوامی رائے کے مطابق تحریک انصاف اس وقت الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ جبکہ دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق سروے کے مزید نتائج میں 54 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں فوراً مڈٹرم انتخابات کروانے کی بھی حمایت کرنے کا کہا البتہ 35 فیصد نے اسمبلیوں کوآئینی مدت مکمل کرنے کا کہا۔ سروے کے مطابق مڈٹرم انتخابات کروانے اور اسمبلیوں کی آئینی مدت مکمل کرنے پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ووٹرز کے مؤقف میں واضح فرق بھی نظر آیا۔

About admin

Check Also

نااہلی،پارٹی تحلیل، یا کچھ اور۔۔۔ اب عمران خان اور PTI کیخلاف کیا ہوسکتاہے؟اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سنائے گئے فیصلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com