Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: عمران حکومت کا شاندار کارنامہ ۔۔۔ پاکستان میں ڈیموں اور بجلی گھروں کے تعمیر کے لیے بڑی طاقتوں نے فنڈز دینا شروع کر دیے

بریکنگ نیوز: عمران حکومت کا شاندار کارنامہ ۔۔۔ پاکستان میں ڈیموں اور بجلی گھروں کے تعمیر کے لیے بڑی طاقتوں نے فنڈز دینا شروع کر دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں ڈیموں، بجلی گھروں کی تعمیر کے لیے عالمی فنڈنگ شروع ہو گئی۔ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک، امریکا، سعودی عرب، فرانس اور جرمنی نے ڈیموں اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے قرضوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کی جولائی تا نومبر کی

 

فارن اکنامک اسسٹنس رپورٹ کے مطابق تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ایک ارب 51 کروڑ روپے رواں سال فراہم کرے گا۔ امریکا نے تربیلا ڈیم کی مرمت اور اس میں معمولی بہتری کے منصوبے کیلئے 91کروڑ 87 لاکھ روپے فراہم کردیئے۔

 

عالمی بینک نے تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پانچویں توسیعی منصوبے سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو نیشنل گرڈ تک پہنچانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے 10 کروڑ روپے اور پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے الگ سے ایک ارب 64 کروڑ 30 لاکھ روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا اور ان میں سے جولائی تا نومبر 22 کروڑ 63 لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے موجودہ مالی سال کے دوران 4 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گا۔

About admin

Check Also

چینی کمپنی نے فیصل آباد میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانا شرو ع کردئیے ، پانچ مرلے کا گھر کتنے لاکھ روپے میں تعمیر ہو گا اور خصوصیات کیا ہونگی ؟ سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بتا یا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com