کراچی (ویب ڈیسک) فاطمہ بھٹو جلد پاکستان کے سیاسی میدان میں اترنے کیلئے تیار۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹو نے پاکستان واپس آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وہ پاکستان واپسی کا فیصلہ کرچکی ہیں اوراگلے چند دنوں تک وہ پاکستان ہوں گی
اورسندھ کی سیاست میں ایک ہلچل مچا سکتی ہیں۔ فاطمہ بھٹوجو کہ ایک مصنفہ اورعالمی حالات پربہت زیادہ گہری نظر رکھتی ہیں ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی پاکستان واپسی سے پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے سندھ کی سیاست میں قدم رکھیں۔