Breaking News
Home / Other /  معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ماضی کی تلخ یادوں سے پہلی مرتبہ پردہ ہٹا دیا 

 معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ماضی کی تلخ یادوں سے پہلی مرتبہ پردہ ہٹا دیا 

ممبئی.   بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اس وقت کیریئر کے عروج پر ہیں تاہم انہوں نے ماضی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کیر یئر کے آغاز میں اداکاری سے متعلق انہیں بہت لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

 

تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیریئر کا باقاعدہ آغاز بالی ووڈ کی فلم ” اوم شانتی اوم “ سے کیا جس میں وہ بھارتی فلموں کے کنگ شارخ خان کے ساتھ لیڈر رول کرتی دکھائی دیں تاہم ایک انٹرویو میں افسردہ لہجے میں انہوں نے بتایا کہ شروع میں کسی بھی نئے اداکارکی طرح انڈسٹری سے متعلق انہیں اتنا علم نہیں تھا۔ اداکارنے کہا کہ شاہ رخ خان اور پروڈیوسرفرح خان نے ہر معاملے میں ان کا بہت ساتھ دیا۔

دوسری طرف اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کرئیرکا آغاز ان کیلئے اس لیے آسان نہیں تھا کیونکہ بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کتنے لوگ ایسے تھے کہ جنہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی اورمیں صرف ایک ماڈل ہوں جب کہ کچھ لوگوں نے میرے بولنے کے انداز کو بھی نہیں بخشا اوربرا بھلا کہا۔اداکارہ نے کہا ان ساری باتوں سے میں بہت اثرانداز ہوئی تھی، مجھے ناکامیوں اورتجربات نے بہت کچھ سکھایا ہے جو میں کبھی نہیں بھولوں گی۔

About admin

Check Also

’’ثاقب نثار کوئی فرشتہ نہیں تھے انکے دور ۔۔۔۔‘‘ سینئر صحافی کامران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com