نئی دہلی بھارت میں پڑھائی نہ کرنے پر والدین نے اپنے بیٹے کو ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر لڑکے نے ایسا کام کرڈالا کہ والدین کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 14سالہ لڑکے کی جب ماں باپ نے سرزنش کی تو اس نے ’غصے میں آ کر‘ گھرسے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کیے اور سیرسپاٹے کے لیے معروف سیاحتی شہر ’گووا‘ چلا گیا اور وہاں کلبوں میں داد عیش دیتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق اس لڑکے کا تعلق بھارتی ریاست گجرات کے شہر ویدودرا سے تھا۔ اس کے گووا جانے کے بعد والدین نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی۔ جب پولیس نے اس کی تلاش شروع کی تو پتا چلا کہ اس نے ویدودرا سے گووا کی بس پکڑی تھی۔ پولیس نے لڑکے کا موبائل فون ٹریس کیا تو اس کی لوکیشن گووا کی آرہی تھی۔ بالآخر پولیس اسے گووا سے پکڑنے میں کامیاب ہو گئی اور واپس لا کر ماں باپ کے حوالے کر دیا۔