Home / Other / رنبیر اور عالیہ کی شادی ۔۔۔بالی وڈ اداکاروں کی جے پور آمد، کب دو قلب یک جاں ہوں گے؟بڑی خبر

رنبیر اور عالیہ کی شادی ۔۔۔بالی وڈ اداکاروں کی جے پور آمد، کب دو قلب یک جاں ہوں گے؟بڑی خبر

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ خاندان کے افراد کے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور پہنچنےپر ان کی شادی کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے قریبی تعلق کا اعتراف کیا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ کورونا کے باعث ان کی شادی نہیں ہوسکی۔ حال ہی میں رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ جے پور پہنچی ہیں اور ان کے ساتھ ایک ہی پرواز میں رنبیر اور عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔اداکار جوڑی کے ہمراہ ان کے خاندان کے لوگ بھی تھے جس میں رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ بھی شامل ہیں۔ خاندان کے افراد کے ہمراہ ہونے پر

 

رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خبریں گرم ہوگئی ہیں۔اداکاروں کی جوڑی مشہور فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہے جو مہنگی شادیوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے تاہم اداکار جوڑی کی جانب سے تاحال شادی یا جے پور آمد سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

ندا یاسر کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ،خبر پڑھ کر آپ بھی افسردہ ہوجائینگے

ندا یاسر کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ،خبر پڑھ کر آپ بھی افسردہ ہوجائینگے چیزوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com