Breaking News
Home / آرٹیکلز / بچے کو دودھ پلانے کے لیے باپ نے چہرے پر ماں کی تصویر لگا لی

بچے کو دودھ پلانے کے لیے باپ نے چہرے پر ماں کی تصویر لگا لی

ماں اور بچے کا انس اس قدر ہوتا ہے کہ باپ جتنا بھی پیار کر لیے ماں کے پیار کی جگہ کبھی بھی نہیں لے سکتا۔اس کا اندازہ آپ کو اس تصویر سے بھی بآسانی ہو جائے گا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ایک باپ نے اپنے بچے کو دودھ پلانا چاہا تو اس نے انکار کر دیااور شور مچایا کہ اس کی ماں ہی اسے دودھ پلائے گی۔
چین کے صوبے جیانگشی کے علاقے وویان کاﺅنٹی کے رہائشی نے اسمارٹ ٹیب کو اپنے چہرے پر باندھااور اس کے سامنے بچے کی والدہ کی تصویر لگا لی۔ بچے نے مسکراتے ہوئے اپنی ماں کے چہرے کی طرف دیکھااور اسے چھونا شروع کر دیا۔اس دوران اس کے والد نے دودھ کی بوتل بچے کے منہ میں دے دی اور بچے نے ہنسی خوشی دودھ پینا شروع کر دیا۔
اس دوران بچہ مسکرائے بھی جاتا ہے اور اپنی ماں کی تصویر کو چھونے کی کوشش بھی کرتا ہے او ردودھ بھی پیے جا رہا ہے۔

 

بچہ دودھ پیتے ہوئے یہی تصور کرتا ہے کہ اس کی ماں ہی اسے دودھ پلا رہی ہے جبکہ یہ اس کی ماں کی تصویر ہے جو کہ ایک اسمارٹ ٹیب کے ڈسک ٹاپ پر نظر آ رہی ہے اور ایک ڈوری کی مدد سے اس کے باپ کے چہرے پر اسمارٹ ٹیب آویزاں ہے۔والد نے یہ جگاڑ اس وقت ڈھونڈا جب اسے احساس ہوا کہ بچے کی ماں گھر پر نہ ہو تو وہ دودھ پینے سے انکاری ہو جاتا ہے۔لہٰذا باپ نے بچے کی ضد ختم کرنے کے لیے آسان نسخہ ڈھونڈا اور اس کی ماں کی تصویر سے کام چلا لیا۔
جبکہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ایک شخص نے ویڈیو دیکھنے کے بعد کمنٹ میں لکھا کہ ٹیب کی اسکرین بچے کے بہت قریب ہے لہٰذا اس کی نیلی روشنی بچے کی آنکھوں اور دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔جبکہ کسی صارف نے لکھا کہ بچے کو دھوکا دینا ابھی سے سکھایا جا رہا ہے۔جبکہ کسی نے مجبوری ایجاد کی ماں ہے کے حوالے سے کہا کہ بچے کو خوراک دینا ضروری ہے اس لیے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے اسی طرح کے ملے جلے دلچسپ تبصرے سننے کو مل رہے ہیں جبکہ ویڈیو کو کافی شہرت بھی مل رہی ہے۔

About admin

Check Also

“چوہدری اسی تینوں معاف نئیں کیتا ، تیرا ساڈا حساب اگلے جہان لازمی ہووے گا”۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ قبل سمن آباد لاہور میں ایک جنازے کے دوران کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ سبق آموز تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار میاں غفار احمد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com