Home / آرٹیکلز / نامعلوم بیوی کے نام خط..

نامعلوم بیوی کے نام خط..

ہمارے ہونے والے بچوں کی نامعلوم ماں.یقین کرو پچھلے کئی برسوں سے تمہارے انتظار میں رات دن اس کیفیت میں گزر رہے ہیں جیسے بجلی کے آنے کے انتظار میں بیٹھا ہوا وہ شخص جس کے موبائل کی بیٹری ختم ہو اور اس نے اپنی جانو کو کال کرنی ہو.

 

دن میں تارے دیکھنے والی بات تو تم نے سن ہی رکھی ہو گی لیکن یہ ہمیں بھی علم نہیں ہو سکا کہ ہمیں دو دو وقت کی روٹی خود بنا کر اور تیسرے وقت ہوٹل سے کھانا کھا کر بل کی ادائیگی کے وقت جو تارے نظر آتے ہیں وہ کون سے وقت کے ہوتے ہیں..
یقین کر یہاں کا دھوبی بھی بہت نخریلا ہے ہمارے کپڑے دیکھتے ہی کہتا ہے . ” محترم آپ گریس پہ چلتے ہیں کیا “.

اور پچھلی دفعہ تو حد ہی ہو گئی ہمارا اکلوتا کچھا اس نے ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارے کپڑوں سے نکال کر مٹی کے تیل میں ڈبو دیا. کہنے لگا.. “پانچ دن یہیں پڑا رہنے دیں اس کے بعد کہیں جا کے دھونے کے قابل ہو گا”اور وہ پانچ دن ہم نے بغیر کچھے کے ایک پینٹ میں اس ڈر کے ساتھ ساتھ گزارے کہ اب پینٹ پھ ٹی اور ہماری عزت نیل ام ہوئی.

گھر میں ہر ماہ بعد جھاڑو لگاتے ہوئے ہم سوچ رہے ہوتے ہیں کہ پتا نہیں ہمارے گھر میں یہ اتنا کچرا کون آ کے پھینک دیتا ہے حالانکہ ہم باقاعدگی سے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو جھاڑو لگاتے ہیں.
تم اگر آ جاو تو یقیناً ہم دونوں ملکر اس کچرا پھینکنے والے چور کو ضرور پکڑ لیں گے.

یقین کر ہماری دادی حضور نے جو جھاڑو ہمیں گھر کی صفائی کے لیے دیا تھا وہ اپنی ہونے والی مالکن کے انتظار میں دانہ دانہ ہو کر ہر روز بکھرتا جا رہا ہے. مجھ سے تو اب اس کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی. اور ہاں وہ جو پچھلے مہینے ہم نے اپنے موبائل میں نئی رنگ ٹونز بھروائی تھیں وہ ہم نے اب تک نہیں سنی… تم آو تو ساتھ ملکر سنیں گے..

اک اور بات یہ کہنی تھی کہ ہم نے اکیلے رہتے ہوئے گھرداری بہت اچھے سے سیکھ لی ہے. بس آٹا گوندھنا تھوڑا عجب و دشوار لگتا ہے لیکن تمہاری خاطر ہم یہ کارِ عجیب کرنے سے بھی نہیں کترائیں گے.

سوچ رہا ہوں تمہارے آنے سے پہلے ایک دفعہ گھر میں لال رنگ کروا لوں. ہم نے سنا تھا لال رنگ صنفِ نازک کی طبیعت پہ بڑا خوشگوار اثر ڈالتا ہے لیکن رنگ کروانے میں جو خرچہ ہو گا اس کو سوچتا ہوں تو بات وہی نامعلوم وقت کے تاروں والی آ جاتی ہے. اس لیے سوچا خیر رہنے دو یہ رنگ بھی اچھا لگتا ہے گھر میں.. میرے پردادا حضور اپنے ہاتھوں سے کر کے گئے تھے. انکی آخری نشانی کے طور پر ہم اپنے بچوں کو گفٹ کریں گے یہ..

اور ہاں ہم نے تمہارے لیے ایک گفٹ بھی لے کر رکھا ہوا ہے. وہ دراصل پچھلی عید پہ ہم نے ایک رومال آسان اقساط پر لیا تھا جس پر کسی ماہر نے کڑھائی کر کے دل بنایا ہوا ہے اور اس دل میں ایک تیر پیوست کیا ہوا. وہ ہم نے تمہارے لیے رکھ چھوڑا ہے. لیکن سردیوں میں ہماری ناکِ نازک کچھ زیادہ ہی اثر لے لیتی ہے سو ہم کو کچھ دن اس رومال کی مدد لینی پڑی. لیکن یقین کرو اس کے بعد ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے دھو کر استری کر کے الماری میں رکھ دیا.. صرف تمہارے لیے.

مختصر یہ کہ بس اب تم آ جاو تاکہ ہمارے گھر میں بے کار پڑے ہوئے کاکروچ اور چھپکلیوں کو بھی زندگی میں کچھ کرنے کا موقع ملے. پر تم ڈرنا نہیں ہم یہاں موجود ہیں.. ہم نے ان کے لیے زہر اسی دن کے لیے رکھا ہوا ہے کہ وہ یہ غلطی کریں اور ہم ان کو مار دیں.

یقیناً ہمارے حالات و واقعات پڑھ کر تمہارا دل ہم سے ملنے کو بےتاب ضرور ہو گا. لیکن رونا نہیں ہے اور بس جلدی سے اپنے گھر آنے کی تیاری کرنی ہے. ہمارا خوبصورت سا صاف ستھرا گھر تمہارے انتظار میں ہے..

Share

About admin

Check Also

عورت برائے فروخت

وہ شکل سے شریف گھر کی بیٹی لگ رہی تھی میں پاس گیا میرے قریب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com