Home / انٹرٹینمنٹ / عاشق نے محبوب سے ملاقات کیلئے اس کے گھر تک زیر زمین ’سرنگ ‘بنا ڈالی ‎

عاشق نے محبوب سے ملاقات کیلئے اس کے گھر تک زیر زمین ’سرنگ ‘بنا ڈالی ‎

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میکسیکو غیر قانونی طور پر نقل و حرکت کے لیے زیر زمین سرنگوں کے حوالے سے کافی مشہور ہے لیکن کون سوچ سکتا ہے کہ یہ سرنگیں محبت کو خفیہ رکھنے کے لیے بھی بنائی جا سکتی ہیں۔امریکا کی ایک کاؤنٹی ویلاس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور معمار (اینٹوں کی چُنائی کرنے والے) انٹونیو کا تعلق تجوانا کی شادی شدہ خاتون پامیلا سے تھا۔

 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پامیلا کے شوہر سے اپنی محبت اور تعلق کو خفیہ رکھنے کے لیے انٹونیو نے اپنے گھر سے پامیلا کے گھر تک جاتی زیر زمین سرنگ پر کام کرنا شروع کر دیا۔زیر زمین سرنگ کی تعمیر کے بعد انٹونیو اور پامیلا نے خفیہ ملاقاتیں شروع کردیں تاہم یہ ملاقات اس وقت ہوتی جب پامیلا کا شوہر جارج آفس چلاجاتا۔لیکن محبت میں گرفتار یہ جوڑا یہ منصوبہ بندی کرنا بھول گیا کہ اگر کبھی جارج مقررہ وقت سے پہلے گھر جلدی آگیا تو ؟؟ایک دن جب انٹونیو پامیلا سے اپنی خفیہ ملاقات ختم کر کے سرنگ سے واپس جانے لگا تو مقررہ وقت سے پہلے گھر پہنچا جارج سب دیکھ رہا تھا، جارج ان دونوں کے تعاقب مین پیچھے چل دیا۔انٹونیو نے جارج سے چھپنے کے لیے پامیلا اور جارج کے بیڈ کے نیچے پناہ لی لیکن جب جارج نے بیڈ ہٹایا تو اس کے سامنے خفیہ ملاقاتوں کے لیے بنائی جانے والی سرنگ سے متعلق سارے راز کھل کر سامنے آگئے۔جارج جب اس سرنگ کے اندر داخل ہوا تو انکشاف ہوا کہ یہ سرنگ پامیلا کے محبوب انٹونیو کے گھر تک جاتی ہے، انٹونیو کے گھر پہنچنے پر اس نے غصے میں لال پیلے ہوتے جارج سے معافی مانگنا شروع کر دی کیونکہ اس (انٹونیو) کی بیوی کمرے میں سو رہی تھی۔لیکن اس شور شرابے میں سارے راز کھل گئے اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا، انٹونیو کی بیوی آوازیں سن کر اٹھ گئی جس کے بعد انٹونیو کے پاس اپنا گناہ تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ بچا۔

Share

About admin

Check Also

کم عمر ارب پتی لڑکی نے بڑے بڑے کاروباری افراد کو کیسے بیوقوف بنایا؟

پیسے کی چمک دھمک نے آج ہر شخص کو ہی اپنے سحر میں مبتلا کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com