Home / انٹرنیشنل / مسلمانوں پر ایک اور وار،پڑوسی ملک میں دینی مدارس کے خاتمےکابل منظور،بل کے پاس ہونے پر خوشی ہے،بھارتی وزیرکاایسابیان جس نے جلتی پرتیل ڈال دیا

مسلمانوں پر ایک اور وار،پڑوسی ملک میں دینی مدارس کے خاتمےکابل منظور،بل کے پاس ہونے پر خوشی ہے،بھارتی وزیرکاایسابیان جس نے جلتی پرتیل ڈال دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک )یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ نام نہاد بھارتی جمہوری حکومت کس طرح مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کے درپے ہے جو ہر لمحہ اسی سوچ کے تحت چل رہی ہے کہ کس طرح بھارت میں مسلمانوں کو جینا دوبھر کر دیا جائے کہ وہ مجبور ہو کر کہیں اور چل دیں۔اب بھارتی ریاست آسام میں حکومت کی سرپرستی میں چلائے جانے والے

دینی مدارس جہاں قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی تھی انہیں ختم کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے جسے سراسر بی جے پی کی حکومت کی ایما پر منظور کیا گیا ہے۔ اس سفاک اور ظالم قانون کے پاس ہونے سے بھارتی ریاست آسام میں قائم تمام مدارس اپریل تک سیکولر اسکولوں میں تبدیل کردیئے جائیں گے۔اس بل کو منظور کرنے کے لیے حکمران جماعت بی جے پی نے منظوری دی جبکہ اس ظالم بل کی منظوری کے خلاف دیگر اپوزیشن جماعتوں کانگریس سمیت آل انڈیا ڈیموکریٹک موومنٹ نے نہ صرف بل کی مخالفت کی بلکہ اسمبلی سے واک آؤٹ بھی کیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں اصولی موقف اپنایا کہ اس

اقدام سے ملک میں مسلم مخالف جذبات کو مزید تقویت ملے گی۔کیونکہ بل پاس ہونے کے بعد بھارتی ریاست آسام میں مدارس سیکولر اسکولز میں تبدیل ہوجائیں گے جہاں مسلمان طالب علم قرآن کی تعلیمات حاصل نہیں کرسکیں گے۔اس حوالے سے آسام کے ریاستی وزیر ہمانتا بشوا شرما نے کہا کہ “بل کے پاس ہونے پر خوشی ہے”

Share

About admin

Check Also

کیا اب یہ تباہی بھی پوری دنیا میں پھیل جائے گی؟ ناقابل یقین خبر آگئی

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں آج کل چوہوں نے تباہی مچا رکھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com