Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / آدمی نے خود کو مردانگی سے محروم کر کے اسے ٹوائلٹ میں فلش کردیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

آدمی نے خود کو مردانگی سے محروم کر کے اسے ٹوائلٹ میں فلش کردیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی نے اپنے جسم سے حصہ مخصوصہ الگ کر کے ٹوائلٹ میں فلش کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نیویارک میں پیش آیا ہے جہاں یہ آدمی ایک عارضے میں مبتلا تھا اور اسی کے سبب اس نے اپنے آپ کو مردانگی سے محروم کر لیا۔

اس 50سالہ آدمی کے ’روم میٹ‘ نے صبح بارہ بجے کے قریب پولیس کو کال کی اور واقعے کی اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو اس آدمی کو الگ کئے ہوئے حصے کے ساتھ خون میں لت پت پایا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر اور سکیزوفرینیا جیسی بیماریوں میں مبتلا تھا اور اس نے کئی ماہ سے ان بیماریوں کی دوا کھانی ترک کر دی تھی جس کی وجہ سے اس میں خود کو نقصان پہنچانے کی خو غالب آ گئی اور اس نے اپنا جائے مخصوصہ کاٹ کر ٹوائلٹ میں فلش کر دیا۔ آدمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی جڑواں اداکار بہنوں ایمن خان اور منال خان کے والد مبین خان انتقال کرگئے۔ دوپہر کے وقت ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ ان کے سسر کا انتقال ہوگیا ہے۔ بعد ازاں آج شام ایمن خان اور منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کی اور اعلان کیا کہ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد گلبرگ ، ایف بی ایریا بلاک 12 کراچی میں ادا کی جائے گی۔

About admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com