Breaking News
Home / Other / روہت شرماسمیت 5بھارتی کرکٹرز نےآسٹریلیامیں ایسی کیاچیز کھالی جس سے بھارت میں کہرام مچ گیا

روہت شرماسمیت 5بھارتی کرکٹرز نےآسٹریلیامیں ایسی کیاچیز کھالی جس سے بھارت میں کہرام مچ گیا

سڈنی (ویب ڈیسک )آسٹریلیا دورے پر گئی ٹیم انڈیا کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ پہلے جہاں ریسٹورینٹ کے اندر بیٹھ کر کھانے کی وجہ سے روہت شرما ، شبھمن گل سمیت پانچ ہندوستانی کھلاڑی بایو ببل کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد پر تھے ، وہیں اب وہ کھانے کے آرڈر کو لے کر بری طرح ٹرول ہورہے ہیں ۔دراصل ایک ہندوستانی فین نے ان کھلاڑی کا بل بھرا اور اس نے بل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ، جس کے بعد فینس نے ان ہندوستانی کھلاڑیوں کو اس لئے ٹرول کیا کیونکہ بل کے مطابق کھلاڑیوں نے بیف آرڈر کیا تھا ،

جس کے بعد فینس نے کھلاڑیوں کو بری طرح سے ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر وائرل اس بل کی سچائی کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے ۔دراصل نئے سال کے موقع پر روہت شرما ، ریشبھ پنت ، نودیپ سینی ، پرتھوی شا اور شبھمن گل میلبورن کے ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے گئے تھے ، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس کے بعد ان سبھی ہندوستانی کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں بھیجا گیا ہے ۔روہت شرما کچھ دن پہلے ہی میلبورن میں ٹیم انڈیا سے جڑے تھے ۔ چوٹ کی وجہ سے وہ شروعاتی دو میچ نہیں کھیل پائے تھے اور این سی اے میں ری ہیب پورا کرنے کے بعد وہ سڈنی پہنچے تھے ، جہاں کوارنٹائن میں وقت پورا کرنے کے بعد وہ ٹیم سے جڑے تھے ۔

About admin

Check Also

“پہلے بالی ووڈ والوں کو اتنی کنواری ہیروئن چاہیے ہوتی تھی جس نے کبھی بوسہ بھی نہ لیا ہو” ماہیما چوہدری فلم انڈسٹری میں تبدیلی پر بول پڑیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ماہیما چوہدری کا کہنا ہے کہ اب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com