Breaking News
Home / Other / سب سے مہنگی خاتون امریکی حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی

سب سے مہنگی خاتون امریکی حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی

نیویارک. امریکہ کی سب سے مہنگی جسم فروش خاتون لاک ڈاﺅن کے دوران کام نہ ملنے پر حکومت کے خلاف عدالت چلی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایلیس لٹل نامی یہ جسم فروش خاتون امریکی ریاست نیواڈا کے قحبہ خانے ’مون لائٹ بنی رینچ‘ میں کام

کرتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ 10لاکھ ڈالر (تقریباً 16کروڑ روپے) سالانہ کماتی ہے۔ ایلیس نے عدالت میں حکومت کے خلاف دی گئی درخواست کہا ہے کہ وہ مارچ سے بے روزگار ہے اور اس کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ایلیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی اور سیلون، مساج پارلر اور دیگر کئی ایسے کاروبار کھول دیئے جانے کے باوجود ہمارا کام تاحال بند رکھا جا رہا ہے۔ نیواڈا حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ دیگر کاروباروں کی طرح ہمارے قحبہ خانے بھی کھولے، تاکہ اس انڈسٹری سے وابستہ خواتین، جو شدید مالی بدحالی کا شکار ہو چکی ہیں، کا روزگار بحال ہو سکے۔ ایلیس لٹل نامی یہ جسم فروش خاتون امریکی ریاست نیواڈا کے قحبہ خانے ’مون لائٹ بنی رینچ‘ میں کام کرتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ دس لاکھ ڈالر (تقریباً سولہ کروڑ روپے) سالانہ کماتی ہے۔

About admin

Check Also

’’ثاقب نثار کوئی فرشتہ نہیں تھے انکے دور ۔۔۔۔‘‘ سینئر صحافی کامران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com