Breaking News
Home / موسم / بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونےوالا ہے؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونےوالا ہے؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں سال 2021 کی پہلی بارش و برفباری اتوار کے روز شروع ہونے کا امکان ہے جو منگل تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والی ہوائیں آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے منگل کے دوراہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار ، پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ دوسری جانب ویکسین لگوانے کے بعد میکسیکو کی خاتون ڈاکٹر کو دورے پڑنے، سانس لینے میں تکلیف اور جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہونے لگے۔برطانوی نشریاتی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 32 سالہ خاتون ڈاکٹر نے کورونا ویکسین لگوائی جس کے بعد ان دورے پڑنے لگے، جب کہ انہیں سانس لینے میں تکلیف اور جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہوگئے، جس کے بعد فوری بعد ہی انہیں شمالی ریاست نیوو لیون کے ایک سرکاری اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا۔میکسیکن وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تشخیص کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو (اینسیفیلومائلائٹس) دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی سوزش ہے، متاثرہ ڈاکٹر الرجی کی مریضہ بھی ہیں، اور ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ویکسینیشن کے بعد کسی اور شخص کے دماغ میں اس طرح کی سوزش پیدا ہوئی ہو، تاہم کیس کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی خوراک لگانے کے بعد مریضہ کو اسپتال کیوں جانا پڑا۔واضح رہے کہ میکسیکو میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ میکسیکو میں 24 دسمبر 2020 سے طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

طویل عرصے بعد بارشوں کا سب سے طاقتور ملک گیر سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کو ملک بھر میں گرج چمک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com