Home / Other / اس نایاب تصویر میں عمران خان سے آٹوگراف لینے والی بچی دراصل کون ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اس نایاب تصویر میں عمران خان سے آٹوگراف لینے والی بچی دراصل کون ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس نایاب تصویر میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے آٹو گراف لینے والی بچی دراصل کون ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ یہ عمران خان کے ایام جوانی میں لندن میں کھینچی گئی ایک تصویر ہے جس میں وہ اپنے دوست نعیم الحق کے لندن والے فلیٹ میں موجود ہیں۔

اور نعیم الحق کی بیٹی عمران خان سے آٹو گراف لے رہی ہیں۔ نعیم الحق آج ہم میں نہیں ، مرحوم وزیراعظم عمران خان کے پرانے دوست تھے جو بعد میں وہیں لندن میں عمران خان کے سیکرٹری بن گئے، سارے مالی معاملات کو وہی دیکھتے تھے، پھر یہ ساتھ عمران خان کے وزیر اعظم بننے تک جاری رہا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، دال کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے۔عمران خان کی زیر صدارت ترجیحاتی شعبوں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور اعلی افسران نے شرکت کی۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن کی طرف سے تیار کردہ آن لائن ایگری ڈیش بورڈ کی منظوری دی جو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کی قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر نگرانی کرے گا۔ڈیش بورڈ نہ صرف تصدیق شدہ اعشاریوں کی مدد سے کسی بھی بحران سے بچنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے میں بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر واضح ہدایات دیں کہ آٹا، چینی اور دالوں جیسی اشیاء جو کسی بھی غریب گھرانے کیلئے انتہائی اہم ہیں ان کی قیمتوں کے بڑھنے کو روکنے کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات اٹھانے سے گریز نہ کیا جائے، اسکے علاوہ برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات کیلئے مقامی متبادل ڈھونڈنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو مزید بڑھایا جائے۔

Share

About admin

Check Also

آج کل پاکستانی لڑکیاں کس چیز کی سرجری کروانے میں مصروف ہیں جواب ان کو حیران کر دے گا

گزشتہ چند سالوں کے دوران پلاسٹک سرجری کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com