Home / انٹرٹینمنٹ / ’ہماری نوجوان بیٹی غائب ہوگئی ہے‘ نئے سال کے پہلے دن خاندان والوں نے رپورٹ کروادی، لیکن دراصل 21 سالہ لڑکی کہاں تھی؟ حقیقت ناقابل یقین

’ہماری نوجوان بیٹی غائب ہوگئی ہے‘ نئے سال کے پہلے دن خاندان والوں نے رپورٹ کروادی، لیکن دراصل 21 سالہ لڑکی کہاں تھی؟ حقیقت ناقابل یقین

’ہماری نوجوان بیٹی غائب ہوگئی ہے‘ نئے سال کے پہلے دن خاندان والوں نے رپورٹ کروادی، لیکن دراصل 21 سالہ لڑکی کہاں تھی؟ ناقابل یقین حقیقت سامنے آگئی

ایڈنبرا سکاٹ لینڈ میں نئے سال کی رات ایک لڑکی صبح تک گھر نہ آئی جس پر اس کی ماں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی مگر پھر ایسا انکشاف ہوا کہ بیچاری ماں شرمندہ سی ہو کر رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ شینن واٹسن نامی یہ لڑکی دراصل نئے سال کی رات گھر سے باہر گئی ہی نہیں تھی بلکہ وہ اس رات جلدی ہی اپنے بیڈروم میں جا کر سو گئی تھی۔ شینن کی ماں کو لگا کہ وہ رات کو باہر گئی تھی اور واپس نہیں آئی۔ اس نے شینن کے بیڈروم میں بھی ایک بار جھانکنے کی کوشش نہیں کی اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ جب شینن کی آنکھ کھلی تو اس کے گھر کے باہر پولیس وین کھڑی تھی اور آفیسرز اس کی گمشدگی کے متعلق پوچھ گچھ کر رہے تھے۔ جب وہ اندر سے نکل کر آفیسرز کے سامنے آئی تو وہ حیران رہ گئے جبکہ اس کی گمشدگی کی رپورٹ کرنے والی اس کی والدہ شرمندہ ہو گئی اور پولیس آفیسرز سے اپنی غلطی پر معذرت کر لی۔

Share

About admin

Check Also

کروڑ پتی نوجوان نے عمارت کی چھت پر کھڑے ہوکر 36 لاکھ روپے کے نوٹ اڑا دئیے

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنےو الے ایک کروڑ پتی نوجوان کو  لوگوں میں انتشار پھیلانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com