Home / اہم خبریں / نمبرداروں اور نہری پٹواریوں کی چھٹی 150 سالہ نہری نظام ختم کرنے کی تیاریاں

نمبرداروں اور نہری پٹواریوں کی چھٹی 150 سالہ نہری نظام ختم کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے150 سالہ نہری نظام ختم کرنے پرغورشروع کر دیا ۔ نمبرداروں اور نہری پٹواریوں کی چھٹی ، آبیانہ ای بل کے ذریعے وصول ہوگا۔ پنجاب بھر میں آبیانہ فکس کرکے کمپیوٹر نظام متعارف کروادیاگیا ۔ کسان اپنا آبیانہ ای بل کے زریعے قومی خزانہ میں جمع کروائیں گے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے یکم جنوری کو ہونے والے اجلاس میں لیگی رہنمائوں نے اعتراض اٹھایا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نواز شریف کی وطن واپسی اور ن لیگ کے خلاف باتیں کرتے ہیں، اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ میں خود نواز شریف کے لئے دعا گو ہوں، میرے ہوتے ہوئے ایسی باتکوئی نہیں کر سکتا، صرف ایک بندہ ہے جو اس طرح کی باتیں کر رہا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن کو بلاول بھٹو نے نواز شریف اور ن لیگ کے خلاف بیان دینے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ملک کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی،کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہید بھٹو کی کاوشون و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا،تعلیم ادارے قائم کیئے، متفقہ آئین دیا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سیاسی طور بااختیار بنایا،پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات اور حواریوں کی دہونس دھمکیوں، رکاوٹوں، انتقامی کاروایوں اور ظلم و جبر کے باوجود جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔

Share

About admin

Check Also

مغربی معاشرہ کی شرمناک جھلک

لندن (ویب ڈیسک) سینیئر صحافی وجاہت علی خان کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔ برطانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com