Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / سابقہ شوہر سے بدلہ لینے لیے خاتون نے اُن کی مرضی کے بغیر اور لاعلمی میں اُن سے ہی دوبارہ شادی کر لی

سابقہ شوہر سے بدلہ لینے لیے خاتون نے اُن کی مرضی کے بغیر اور لاعلمی میں اُن سے ہی دوبارہ شادی کر لی

ایک فرانسیسی خاتون  کو اپنے سابقہ شوہر سے اُن کی مرضی  کے بغیر اور اُن کی لاعلمی میں شادی کرنے پر 10  سال قید اور 1 لاکھ 50 ہزار یورو کا بھاری جرمانہ ہو سکتا  ہے۔ ان خاتون نے اپنے شوہر سے  طلاق کے بعد بدلہ لینے کے لیے دوبارہ شادی کی تھی تاکہ وہ اپنی

زندگی میں آگے نہ بڑھ سکیں۔ ایک خاتون، جن کا نام نہیں بتایا گیا، ایل-دو-فرانس کے علاقے  بلند-دو-سین میں اعلی درجے کی جج  کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق ان خاتون کے شوہر نے انہیں ایک دوسری عورت کے لیے  طلاق دے  دی تھی۔ یہ خاتون جس وزیر کو  عدالتی قانونی مشاورت دیتی رہی تھی، اُن کے شوہر نے اسی وزیر کی بہن سے شادی کرنے کے لیے انہیں  چھوڑا تھا۔ان خاتون کا منصوبہ تھا کہ اپنے شوہر کی لاعلمی کے بغیر اُن سے شادی کر لیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں آگے نہ بڑھ سکیں۔ رپورٹ کے مطابق 58 سالہ خاتون سے اپنے شوہر کا اس  وزیر کی بہن سے شادی کرنا برداشت نہ ہوا جنہیں وہ قانونی مشاورت دیتی تھیں۔ بتدریج انہوں نے اپنے شوہر، جو خود بھی وکیل ہیں، کو مزہ چکھانے کے لیے انوکھا منصوبہ بنایا۔ مارچ 2019 میں انہوں نے جعلسازی سے ضروری کاغذات بشمول جعلی شناختی  کاغذات  تیار کیے اور ایک شخص کو اپنا شوہر ظاہر کر کے سینٹ-ڈینس، رانوں کے میئر کے سامنے شادی کر لی۔اس وقت وہ سینٹ-ڈینس، رانوں میں ہی جج کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔

Share

About admin

Check Also

آدمی نے 37 دنوں میں چار لڑکیوں سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی خوب صورت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com