Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / میاں بیوی کو گھر کی مرمت کے دوران 70 برس قبل اینٹیں لگانے والے کی جانب سے دیوار میں دبایا ہوا کاغذ مل گیا، اس پر کیا لکھا تھا؟

میاں بیوی کو گھر کی مرمت کے دوران 70 برس قبل اینٹیں لگانے والے کی جانب سے دیوار میں دبایا ہوا کاغذ مل گیا، اس پر کیا لکھا تھا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک میاں بیوی کو اپنے گھر کی مرمت کے دوران 70سال قبل یہ گھر تعمیر کرنے والے مستری کی طرف سے دیوار میں رکھا گیا ایک کاغذ مل گیا جس اس مستری نے ایسی بات لکھ رکھی تھی کہ یہ میاں بیوی اس کے لواحقین کی تلا ش میں نکل کھڑے ہوئے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر نارتھ ہیمپٹن کا رہائشی کارل چرچ اپنے گھر میں نئے دروازے لگوا رہا تھا جب دیوار توڑنے پر یہ کاغذ برآمد ہوا، جس پر یہ گھر تعمیر کرنے والے مستری کا نام، پتہ، عمر اور تاریخ درج تھی۔کاغذ پر ”برک لیئر ریٹ 3/6 ½. فروری 17 1953. جے۔ رینبو, 122 کنگز لینڈ ایونیو, ایج 50“ تحریر کیا گیا تھا۔ 49سالہ کارل چرچ اور اس کی 48سالہ اہلیہ ایو کو اب اس جان رین بو نامی مستری کے لواحقین کی تلاش ہے تاکہ وہ کاغذ کا یہ ٹکڑا ان کے حوالے کر سکیں۔ ایو نے فیس بک پر اس کاغذ کے ٹکڑے کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور لوگوں سے جان رین بو نامی اس شخص کے کسی رشتہ دار کی تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انکشاف ہواہے کہ سگے چچا نے 13 سالہ بھتیجی سے شادی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق 13 سالہ تنزیلہ کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ اس کے چھوٹے بھائی شہر بہادر نے 13 سالہ تنزیلہ کو گھر سے نکال کر شادی کر لی ہے ، وکیل نے پچیس ہزار روپے بھی لیے اور مقدمہ درست پیش نہیں کیا ، وکیل دوسری پارٹی کے ساتھ مل گیا اور اس نے ہمیں عدالت میں بھی پیش نہیں کیا ۔ والد کا کہناتھا کہ ان کی بیٹی کم عمرہے اور قانون کے مطابق شادی بھی نہیں ہو سکتی ، اس لیے عدالت غیر قانونی شادی کو کالعدم قرار دے ۔

About admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com