Home / اہم خبریں / گزشتہ روز پیدا ہونے والا بجلی کا بریک ڈائون ختم نہیں ہو سکا

گزشتہ روز پیدا ہونے والا بجلی کا بریک ڈائون ختم نہیں ہو سکا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پیدا ہونے والا بجلی کا بریک ڈائون ختم نہیں ہو سکا، ایک بار پھر کئی شہروں میں بجلی بند ہو جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل نے “میرا پاکستان میں تو کچھ نہیں لیکن۔۔۔ وہ وفاقی وزیر جس نے امریکہ میں اپنے کاروبار کا اعتراف کرلیا”

اپنی رپورٹ میں بتایا ہے ۔ لاہور ،فیصل آباد ، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرہ ،جھنگ ،شور کوٹ کے کے بعض علاقوں میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، اس کے علاوہ سرگودھا ، میانوالی، خوشاب ، جوہر آباد کے بعض علاقوں میں بجلی مکمل بحال نہیں کی جا سکی ہے پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترسیلی نظام میں خرابی مکمل دور نہیں ہوئی ابھی کچھ وقت لگے گا۔ اس لیے بجلی کی مکمل بحالی تک بجلی کی بندش ہوتی رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا تھا جس کے باعث بیشتر شہر اندھیرے میں ڈوب گئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے بیشتر علاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

About admin

Check Also

چینی کمپنی نے فیصل آباد میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانا شرو ع کردئیے ، پانچ مرلے کا گھر کتنے لاکھ روپے میں تعمیر ہو گا اور خصوصیات کیا ہونگی ؟ سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بتا یا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com