Home / اہم خبریں / سب تکنیکی خرابی سمجھتے رہے مگر پورے پاکستان میں بجلی کے اچانک بند ہونے کی تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی

سب تکنیکی خرابی سمجھتے رہے مگر پورے پاکستان میں بجلی کے اچانک بند ہونے کی تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ وزارت توانائی کو پیش کر دی، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او گدو پاور حماد عامر ہاشمی نے انکوائری کمیٹی بنائی جس نے مختلف لوگوں کے

انٹرویو کیے۔ اس دوران اولڈ گدو پاور پلانٹ کی پوری شفٹ غفلت کی مرتکب پائی گئی۔ بریک ڈاؤن گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ میں عملے کی طرف سے غلط آپریشن کے باعث ہوا۔600 میگا واٹ کے گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ سے بلوچستان کو بجلی سپلائی کی جاتی ہے۔غلط سوئچنگ سے ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی اور این ڈی ٹی سی کا ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کر گیا۔سینٹر پاور جنریشن کمپنی گدو پاور پلانٹ کے سی ای او حماد عامر ہاشمی سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی دو روز میں اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔ واضح رہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوا۔ پاورڈویژن کے مطابق فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی۔ بلیک آؤٹ کے بعد تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو تی ر ہی تاکہ ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا. پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘لاہور‘کراچی‘کوئٹہ اور پشاور سمیت تقریبا ملک کے تمام بڑے شہروں میں بجلی کی بندش ہوئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، بفرزون، لیاقت آباد، تین ہٹی، ایف بی ایریا، سرجانی ٹاؤن اختر کالونی، لیاری سمیت کئی علاقوں میں رات گئے بجلی منقطع ہوگئی اور اندھیرا چھا گیا اسی طرح لاہور میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں جس سے تقریبا پورا شہر اندھرے میں ڈوب گیا‘بریک ڈاؤن کے باعث دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یارخان، ​​​​​​​ بہاولپور، کوئٹہ اور پشاور میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی.بجلی کئی گھنٹوں کے بعد بحال ہوئی تھی۔

Share

About admin

Check Also

بجٹ میں بڑی خوشخبریاں، تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ 25فیصد الائونس بھی دیا جائیگا، ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق تفصیلات تو ابھی سامنے آئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بجٹ میں 25 فیصد الاؤنس کے ساتھ مزید تنخواہیں بڑھانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com