Breaking News
Home / Other / شادی کے 11 ماہ بعد انجمن کو بڑا دھچکا۔۔!! دوسرے شوہر نے ایسی کارروائی ڈال دی کہ ساری زندگی کا روگ لگ گیا

شادی کے 11 ماہ بعد انجمن کو بڑا دھچکا۔۔!! دوسرے شوہر نے ایسی کارروائی ڈال دی کہ ساری زندگی کا روگ لگ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، مبین ملک کے ساتھ شادی کے بعد انجمن برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔2013 میں عید کے روز ان کے شوہر مبین کا مر ڈر ہو گیا جس کے بعد وہ لاہور اپنے رشتے داروں کے پاس آ گئیں۔

اور اس واقعہ کے چھ سال بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔ تاہم اب پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ایک اور جوڑی کی راہیں ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئیں۔ شادی کے گیارہ ماہ بعد اداکار لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پنجابی فلموں کی ملکہ کہلانے والی ماضی کی معروف سپر سٹار انجمن نے دوسری شادی لکی کیساتھ کی تھی، نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی جس میں انجمن اور لکی علی کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ دنیا نیوز کے مطابق فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی جوڑی اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی ہے۔ لکی علی نے ویڈیو پیغام کی صورت میں انجمن کو طلاق کی تصدیق کی۔ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار میاں وسیم عرف لکی علی نے کہا کہ تصدیق کرتا ہوں کہ انجم شاہین عرف انجمن کو طلاق دے دی ہے۔دوسری طرف اداکارہ انجمن کا بھی کہنا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا، مگر شاید قسمت میں لکی کے ساتھ اتنا ہی تھا۔ ایسی عورت نہیں کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالوں، آپس میں نہیں بن سکیں راہیں جدا کر لی۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں وسیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن سے جون 2019ء میں شادی کی تھی لیکن افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دی ہے جس کی تصدیق کا دعویٰ لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست کی طرف سے کیا گیا تھا۔

About admin

Check Also

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی سزایقینی ہو گئی؟ عدالت کے ریمارکس نے شاہ رخ خان اور گوری خان کے ہوش اڑادیئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان  اور ان کی اہلیہ گوری بڑے بیٹے آریان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com