Breaking News
Home / کاروبار / پاکستانیوں کو ہونڈا سی جی 125 ایک لاکھ 29ہزار روپے کی بجائے اب کتنے روپے میں ملے گی

پاکستانیوں کو ہونڈا سی جی 125 ایک لاکھ 29ہزار روپے کی بجائے اب کتنے روپے میں ملے گی

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت

میں 16 سو روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 77 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 79 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 82 ہزار 500 سے بڑھ کر 85 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس ای کی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپے ، سی جی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے کی بجائے ایک لاکھ 92 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔اس مرتبہ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر ممکنہ طور پر روپے کی قدر میں کمی کو ہی جواز بنایا گیا۔ خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

ہونڈا کمپنی نے ایک بار پھر موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا، نئی ریٹس لسٹ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ہونڈا کمپنی نے رواں سال تیسری بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com