Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / ایک دفعہ پیزا بنتے ہوئے دیکھ لیں تو آج کے بعد آپ کبھی پیزا نہیں کھائیں گے ، پہلی بار مکمل ویڈیو منظر عام پر مگر دیکھئے گا دل تھام کر

ایک دفعہ پیزا بنتے ہوئے دیکھ لیں تو آج کے بعد آپ کبھی پیزا نہیں کھائیں گے ، پہلی بار مکمل ویڈیو منظر عام پر مگر دیکھئے گا دل تھام کر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاتوں کے بھوت تو سنا تھا مگر لاتوں کا پیزا پہلی بار سنا اور دیکھا ہے۔کمال کا پیزا کہ جسے ننگے فرش پر لٹا کر گھٹنوں کے بل چِت کیا جائے اور کالے سیاہ پیروں کے نیچے لتھاڑ کر بریڈ کی شکل دی جائے اور اس کے اوپر لوازمات سجا کر تکے اور فجیتے کے فلیور کے ساتھ پیش کیا جائے تو کھاتے ہوئے قے آئے گی نہیں تو قے آنے کی ایکٹنگ ضرور ہو جائے گی۔ اللہ رے اللہ،فاسٹ فوڈ چٹپٹا جو ہوا تو کھانے کو جی کیوں نا للچائے۔بھائی جب گندے پیروں کے نیچے لتھاڑ کر وہ بھی ننگے فرش کے اوپر پیزا تیار کیا جائے گااوربنانے والے

مزدوروں کے پاؤں پسینے سے بھی شرابور ہوں اور انہوں نے جسم پر کپڑوں کے نام پر بھی چیتھڑے باندھ رکھے ہوں تو ذائقہ تو خود بخود پیدا ہو جائے گا۔ آجکل سوشل میڈیا پر پیزا بنانے والے ایک کارخانے کی ویڈیو وائرل ہے۔ ویڈیو تو یہ انڈیا کی ہے مگر ہمارے ہاں بھی حالات کچھ ایسے ہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوڈ کی چھاپہ مار ٹیم ایک ایسی فیکٹری پر چھاپہ مارتی ہے جہاں پر پیزا بنانے کے لیے اس کے آٹے کو فرش پر ڈالا گیا ہے اور پیزا بریڈ کو بڑا کرنے کے لیے مزدور ننگے پیروں کے ساتھ اس کے اوپر چڑھے کھڑے ہیں اور گھٹنوں کے ساتھ اسے پریس کر رہے ہیں۔کراہت بھرا یہ منظر دیکھنے کے قابل ہی نہیں ہے کہ جہاں پیزا کی بریڈ تیار کی جا رہی ہے وہ جگہ بھی انتہائی غلیظ ہے اور جو مزدور پیزا بریڈ تیار کررہے ہیں ان کی اپنی صفائی ستھرائی کی حالت بھی ناقابل دید ہے۔ پیزا بریڈ بنانے کا یہ طریقہ دیکھ کر مجھے اپنی ایک ساتھی کولیگ کی بات یاد آ گئی جنہوں نے اپنا واقعہ وہ بھی آنکھوں دیکھا بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تپتی دوپہر میں نان لینے کے لیے تندور پر گئی اور نان والے صاحب سے کہا بھئی دو بہترین سے نان لگا دیں۔نان لگانے والے نے نان لگاتے لگاتے اپنے منہ پر آیا پسینہ ہاتھ سے صاف کیا اور پیڑا اٹھایا نان لگا کر تندور میں تھوپ دیا۔تو محترمہ گویا ہوئی کہ بھئی آج مجھے پتا چلا ہے کہ یہ نان اتنے نمکین اور مزیدار کیوں ہوتے ہیں۔تو جناب پیزا بنانے کا طریقہ بھی آپ نے دیکھ لیا اور گزشتہ دنوں چوہا شوارما بھی دیکھا لیا اس لیے فاسٹ فوڈ کے دیوانے اب سوچ سمجھ کر ہی پیزا اور شوراما کے قریب جائیں۔

About admin

Check Also

جنید صفدر کے نکاح میں سلیمان شریف اور زینب سلیمان کی جوڑی کے چرچے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com