Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / 14 سالہ لڑکی اور 17 سالہ لڑکا دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہوگیا اتنی سی عمر میں شادی پھر کیا ہوا جانیں

14 سالہ لڑکی اور 17 سالہ لڑکا دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہوگیا اتنی سی عمر میں شادی پھر کیا ہوا جانیں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک 17سالہ لڑکے اور 14سالہ لڑکی کی انٹرنیٹ پر ملاقات ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور دونوں نے سکول چھوڑ کر شادی کر لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکے لڑکی کا تعلق

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے دو الگ الگ دیہات سے ہے۔ چند ہفتے قبل ہی ان کی آن لائن ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنے ماں باپ سے اس حوالے سے بات کی اور ان کی رضا مندی سے 26 نومبر کو ان کی شادی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق دولہا دلہن دونوں نے شادی سے قبل ہی سکول چھوڑ دیا۔ ان کی شادی مقامی روایات کے مطابق ہوئی۔ دولہا دلہن کی عمریں کم ہونے کی وجہ سے ان کی شادی کی رجسٹریشن نہیں ہو سکی۔ جب اس شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا تو پولیس حرکت میں آ گئی جس پر لڑکے لڑکی کے والدین نے یہ جواز پیش کر دیا کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ اس عمر میں بچوں کی شادی کرنا غیر قانونی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی مداخلت کے بعد لڑکی واپس اپنی فیملی کے ساتھ رہنے لگی ہے اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ دوبارہ سکول بھی جانے لگے گی۔

About admin

Check Also

ماں باپ کی وفات کے بعد ہر رات ایک نیا شخص میرے جسم سے کھیلتا تھا کیون

مجھے بچپن میں ہی اس بات کا علم ہو چکا تھا کہ ماں اللہ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com