Breaking News
Home / Other / لاک ڈاؤن کا نتیجہ۔۔!! بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے ہی شوہر کی ’ پٹائی ‘ کر دی، وجہ کیا بنی؟ مداح حیران

لاک ڈاؤن کا نتیجہ۔۔!! بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے ہی شوہر کی ’ پٹائی ‘ کر دی، وجہ کیا بنی؟ مداح حیران

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا اور بیٹے ویان کے ساتھ لاک ڈاﺅن کے دوران ٹک ٹاک پر مضحکہ خیز ویڈیوز اکثر بناتی رہتی ہیں اور انہیں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر بھی کرتی ہیں۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے

گزشتہ روز ایک ٹک ٹاک ویڈیو جاری کی ہے جس میں راج کندرا نے ان کے شوہر کا کردار کیا ہے جبکہ وہ خود دوہرے کردار میں نظر آرہی ہیں، ایک کردار بیوی کا اور دوسرا گھر میں کام کرنے والی عورت کا۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شلپا شیٹی نے لکھا کہ ’نظر ہٹی، درگھٹنا گھٹی، سچائی پتا چلنے پر، پٹ گئے ہمارے پتی۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو آپ خود کو تفریح فراہم کرنے کے لیے کرتے ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ساتھ ہی ’میاں بیوی، لاک ڈاﺅن، مزہ اور ہنسی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔شلپا شیٹی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ان کے شوہر راج کندرا کام کے دوران اپنی بیوی کا بوسہ لیتے ہیں جس پر اداکارہ انہیں کہتی ہیں کہ ’دیکھو جی یہ کام کے وقت بوسہ ووسہ نہ لیا کرو جی‘ جس پر وہیں موجود ان کی کام والی (جو خود شلپا شیٹی ہی ہیں) کہتی ہے کہ ’ٹھیک سے انہیں سمجھادو باجی میں تو سمجھا سمجھا کے تھک گئی ہوں۔‘یہ سنتے ہی اداکارہ ایک دم حیران ہوجاتی ہیں اور اپنے شوہر کو خوب پیٹتی ہیں۔شلپا شیٹی کی اس ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین لائیک کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے جو اداکارہ نے لاک ڈاﺅن کے دوران بنائی ہے، یہ صرف ایک ویڈیو نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اداکارہ ایسی کئی ویڈیوز بنا چکی ہیں۔کچھ روز قبل انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ سبزیوں کو ہاتھ لگانے کے بعد لازمی ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔دوسری جانب ایک خصوصی انٹرویو میں اداکارہ شلپا شیٹھی نے پہلی مربتہ اپنے فیصلے پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے چاہتی تھیں کہ ان کے بیٹے ویان راج کا کوئی اور بہن بھائی بھی ہونا چاہیے جس کیلئے ہم نے کئی مرتبہ کوشش بھی کی لیکن میرا حمل ضائع ہو گیا کیونکہ مجھے قوت مدافعت سے متعلق بیماری لاحق ہے جسے ” اے پی ایل اے “ کہا جاتاہے۔شلپا شیٹھی کا کہناتھا کہ ویان راج کے بعد مجھے لمبے عرصے سے ایک اور بچے کی خواہش تھی لیکن مجھے قوت مدافعت سے تعلق رکھنے والے بیماری لاحق ہو گئی جس کے باعث حمل ضائع ہو جاتا تھا جو کہ ایک سنگین مسئلہ تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ کبھی نہیں چاہتی تھی کہ ویا ن اکیلا ہی رہے کیونکہ میں بھی اپنے ماں باپ کی اکیلی بیٹی تھی اس لیے مجھے احساس ہے کہ آپ پر اس کا کیااثر ہو تاہے۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے بچے کیلئے گزشتہ پانچ سالوں سے کوشش کر رہے تھے تاہم آخر کار پھر ہم نے سوروگیسی کا طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

Share

About admin

Check Also

کیا آپ جانتے ہیں کہ مردے کو اکیلا کیوں نہیں چھوڑنا چاہئے؟ جانیں ماہرین کی بتائی گئی ایسی وجہ جو آپ کو بھی چکرا دے گی

جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ مرنے کے بعد ، ہم جو کام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com